نیب ایساکیا کرے کہ اپوزیشن کو اچھا لگنے لگے ؟ عندلیب عباس نے بتا دیا

نیب ایساکیا کرے کہ اپوزیشن کو اچھا لگنے لگے ؟ عندلیب عباس نے بتا دیا
نیب ایساکیا کرے کہ اپوزیشن کو اچھا لگنے لگے ؟ عندلیب عباس نے بتا دیا

  

اسلام آباد (ڈیلی پاکستان آن لائن) تحریک انصاف کی رہنما عندلیب عباس نے کہاہے کہ احتساب کے حوالے سے جو کچھ کہا جا رہاہے یہ بغض کرپشن ہے، اگر نیب آج ہی ان سب کو چھوڑ دے تو اپوزیشن کو  اچھا لگنا شروع ہوجائیگا ۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے عندلیب عباس نے کہا کہ دس سال سے نیب میں سب کچھ اچھا تھا جب تک نیب کسی کو ہاتھ نہیں لگا رہا تھا ، پیپلز پارٹی اورن لیگ کو ان کے سربراہ بھی قبول تھے ، قوانین بھی قبول تھے ۔ انہوں نے کہا کہ اب جا کے ان کو لگتا ہے کہ جمہوریت خطرے میں ہے ،پبلک آفس خطرے میں ہے ، اہمیت آفس کی نہیں ہے، آفس چھوٹا ہو یا بڑاہو اس کی اہمیت نہیں بلکہ اہمیت قانون کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ اگر نیب آج ہی ان سب کو چھوڑ تو اپوزیشن کو اچھا لگنا شروع ہوجائیگا ، قمرزمان چودھری کو سپریم کورٹ نے کہا تھا کہ آپ کرپشن کم کرنے آئے ہیں یا بڑھانے آئے ہیں، آپ کو شرم آتی نہیں یا محسوس نہیں ہوتی ۔ انہوں نے کہا احتساب کے حوالے سے جو کچھ کہا جا رہاہے یہ بغض کرپشن ہے ۔

مزید :

قومی -