نیب کی آغاسراج درانی کے گھر پر 6گھنٹے تلاشی ، جائیدادوں کی دستاویزات تحویل میں لےلیں

نیب کی آغاسراج درانی کے گھر پر 6گھنٹے تلاشی ، جائیدادوں کی دستاویزات تحویل ...
نیب کی آغاسراج درانی کے گھر پر 6گھنٹے تلاشی ، جائیدادوں کی دستاویزات تحویل میں لےلیں

  

کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) نیب ٹیم کی سپیکر سندھ اسمبلی آغاسراج درانی کے گھر میں چھ گھٹنے تلاشی ، جائیدادوں ، پلاٹس کے کاغذات تحویل میں لے لئے ، قبضے میں لئے گئے لیپ ٹاپس سے چار اکاﺅٹنس کاسراغ لگا لیا ۔

اے آروائی نیوز کے مطابق نیب ٹیم نے آغاسراج درانی کے گھر پر چھ گھنٹے تلاشی لی اور آٹھ گھنٹے سے زائد ان کے گھر پر رہی ، اہل خانہ سے پوچھ گچھ کی اور مختلف دستاویزات تحویل میں لے کر روانہ ہوگئی ، تحویل میں لی جانیوالی دستاویزات میں پلاٹس اوردیگرجائیداد کی دستاویزات شامل ہیں، اس مو قع پر خواتین سے قبضہ میں لی گئی اشیاءکی تصدیق بھی کروائی گئی ۔ گھر سے ملنے والے لیپ ٹاپ میں چار اکاﺅنٹس کاسراغ بھی لگایا گیا ہے، ان اکاﺅنٹس میں فارن کرنسی اکاﺅنٹس بھی شامل ہیں۔

اس مو قع پر آغاز سراج درانی کے اہل خانہ نے نیب ٹیم سے آغاسراج کے بارے میں دریافت کیا توان کو بتایاگیاکہ آغاز سراج درانی کا کراچی منتقلی پر طبی معائنہ کروایاگیا ہے ۔

مزید :

قومی -