عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ ٹیکس چوری کا لیکچر گھر پر بھی دینا ہے :عظمیٰ بخاری

عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ ٹیکس چوری کا لیکچر گھر پر بھی دینا ہے :عظمیٰ ...
عمران خان کو پتہ ہونا چاہئے کہ ٹیکس چوری کا لیکچر گھر پر بھی دینا ہے :عظمیٰ بخاری

  

اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن) عمران خان ٹیکس چوری کا بھاشن دے رہے تھے لیکن ان کو پتہ ہوناچاہئے کہ ٹیکس چوری کا لیکچر گھر میں بھی دینا ہے۔

جیونیوز کے پروگرام ”آپس کی بات“ میں گفتگو کرتے ہوئے عظمیٰ بخاری نے کہا کہ ایک قانون بنایا جائے کہ انکوائری پر سب کو گرفتار کیا جائے گا توکرلیں لیکن بابر اعوان پرریفرنس بھی فائل ہوگیاہے تو ان کو کیوں گرفتار نہیں کیا گیا ؟ انہوں نے کہا کہ نیب کو تالے نہ لگائے جائیں بلکہ اصول سب کیلئے ایک رکھا جائے ، بصورت دیگر ایسے نیب کا ادارہ نہیں چل سکتا ۔

ان کا کہنا تھا کہ تحریک انصا ف میں عقل اورشعور نہیں ہے ، پہلے سی پیک کو متنازعہ بناتے رہے اور اب نمبر بنانے کیلئے ہر وزیر پریس کانفرنس کرتا پھرتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ نیب میں کیسز سے حکو مت کا تعلق ہے جب مقدمات عدالتوں میں آتے ہیں توعدالتیں کہتی ہیں کہ شواہد ناکافی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عمران خان ٹیکس چوری کا بھاشن دے رہے تھے لیکن ان کو پتہ ہوناچاہئے کہ ٹیکس چوری کا لیکچر گھر میں بھی دینا ہے ۔

مزید :

قومی -