عمران خان کا بھارت کو دوٹوک پیغام قومی امنگوں کی ترجمانی ہے،سعید الحسن

عمران خان کا بھارت کو دوٹوک پیغام قومی امنگوں کی ترجمانی ہے،سعید الحسن

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور (سٹی رپورٹر)صوبائی وزیر اوقاف پیر سید سعیدالحسن شاہ نے کہا ہے کہ وزیر اعظم عمران خان کا بھارت کو ددٹوک پیغام قومی امنگوں کی تر جمانی ہے ،پوری قوم چٹان کی طرح حکومت اور افواج پاکستان کیساتھ کھڑی ہے ،بھارت ہوش کے ناخن لیں ورنہ انکے پاس پچھتاوے کے سواکچھ نہیں ہوگا ۔انہوں نے اپنے جاری کردہ بیان میں کہا کہ پاک ، سعودیہ، چائنہ اور ترک دوستی بھائی چارے اخوت اور محبت کے تاریخی رشتوں میں بندھی ہوئی ہے اوران ممالک کی عوام کے دل ایک ساتھ دھڑکتے ہیں جنہوں نے ہر مشکل کی گھڑی اور سفارتی سطح پر پوری دنیا میں پاکستان کا ساتھ دیا ہے اور ان ممالک کے تعلقات ہر لحاظ سے مثالی ہیں اور ہر گزرتے دن کیساتھ ان تعلقات میں مزید مضبوطی آرہی ہے ۔ دہشت گردی کے خلاف جتنی قر بانیں پاکستان نے دیں ہیں دنیا میں انکی کوئی اور مثال نہیں ملتی ہم صرف خطے میں ہی نہیں پوری دنیا میں امن کی بات کرتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے بھارت کو آئینہ دکھادیا ہے اور بھارت کو چاہیے کہ وہ جوش کی بجائے ہوش سے کام لیں اور پاکستان کے خلاف کسی بھی حر کت سے باز رہے ہیں ورنہ پاکستان بھارت کو اس کی سوچ سے بھی سخت جواب دیگا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت کے پاس پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت نہیں انکو ایک بات سمجھ لینا چاہیے کہ پاکستان کی طرف بڑ ھنے والے کسی ہاتھ کو برداشت نہیں کیا جائیگا اور دشمن کو ہر محاظ پر منہ توڑ جواب دیا جائیگا ۔
سعید الحسن