مشیرو زیراعلٰی کا دورہ اندرون شہر، منافو خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

مشیرو زیراعلٰی کا دورہ اندرون شہر، منافو خوروں کیخلاف سخت کارروائی کا فیصلہ

  

لاہور(جنرل رپورٹر)مشیر وزیر اعلی پنجاب وکنوینر ٹاسک فورس برائے پرائس کنٹرول محمد اکرم چوہدری نے لاہور اندرون شہر کی مارکیٹوں (اکبری مارکیٹ، شاہ عالم مارکیٹ ، اعظم کلاتھ مارکیٹ، موچی گیٹ مارکیٹ، وغیرہ) کا دورہ کیا۔ مشیر وزیر اعلی کی آمد پر مختلف مارکیٹوں کے عہدیداران ، تاجر برادری اور تحریک انصاف کے ورکرزنے ان کا پر تپاک استقبال کیا۔ محمد اکرم چوہدری نے مارکیٹوں میں اشیاء خوردونوش کی قیمتوں اور صفائی کے انتظامات کا جائزہ لیا اور دکانداروں کو سرکاری نرخ نامے آویزاں کرنے اور مقررہ قیمت پر فروخت یقینی بنانے کی ہدایت کی۔مشیر وزیر اعلیٰ نے تاجروں کے مسائل بھی سنے۔ اس موقع پرپرا ئس کنٹرول کمیٹی ممبران نے مشیر وزیر اعلی کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ پچھلے سال کی نسبت اس سال پیازاور آلوکی قیمتیں بہت کم ہیں صرف موسمی صورت حال کے باعث ٹماٹر وں کی قیمتوں میں اضافہ ہواہے۔ مشیر وزیر اعلی نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہاکہ حکومت عام آدمی کے لیے مناسب قیمت اور معیار ایک ساتھ یقینی بنائے گی اور اشیاء خوردونوش کی قیمتوں و معیار کو عوام کی توقعات کے مطابق کریں گے۔ منافع خوری اور غیر معیاری اشیاء کی موجودگی نا قابل برداشت ہے اور مقرر کردہ ریٹس سے مہنگی اشیاء بیچنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی کی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم سب اپنی ذمہ داری کو ایمانداری سے اداکرنے لگیں تو ہمارے بہت سارے مسائل حل ہو جائیں گے۔ مشیر وزیر اعلی نے میڈیا کی جانب سے بڑھتی ہوئی ٹماٹروں کی قیمتوں کے حوالے سے جواب دیتے ہوئے کہا کہ دنیا میں ہر جگہ ڈیمانڈ اور سپلائی کا جو میکینزم ہے وہ کسی کے کنٹرول میں نہیں ہوتا ،ٹماٹر کی قیمت بڑھنے میں موسم کے اثرات بہت زیادہ ہیں لیکن یکم مارچ کے بعد انشاء اللہ ٹماٹر کی قیمتوں میں کمی آئے گی۔ انہوں نے کہا کہ ہم دکاندار اور گاہک کے ساتھ کھڑا ہونا چاہتے ہیں۔ میرے نزدیک مڈل مین قیمتوں کو بڑھانے کا سب سے بڑاذریعہ ہے اور میں مڈل مین مافیاکے کردار کو ختم کرنا چاہتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ بازاروں میں سرگرم منافع خورمافیا کا سدباب کیا جائے گا اور حکومتی ریلیف کے ثمرات عام آدمی تک جلد پہنچنا شروع ہو جاہیں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -