پلوامہ حملے کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کودبایا جارہا ہے،ذکر اللہ مجاہد
لاہور (نمائندہ خصوصی ) امیر جماعت اسلامی لاہور ذکراللہ مجاہد نے کہا ہے کہ کشمیر ایک علاقائی مسئلہ نہیں بلکہ خطے کے امن کا بین الااقوامی مسئلہ ہے ، پلوامہ حملہ بھارتی ہٹ دھرمی کا ثبوت ہے جس کے ذریعے کشمیریوں کی آواز کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ضلعی نظم کیاجلاس میں ذمہ داران سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔ اجلاس میں سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی لاہور انجینئر اخلاق احمد ، نائب امراء جماعت اسلامی لاہور ملک شاہد اسلم ، اظہر بلال ، نائب سیکرٹریز جماعت اسلامی لاہور چوہدری محمودالاحد ، عبدالعزیز عابد ، عبدالحفیظ اعوان ، عمر شہباز ، سیکرٹری اطلاعات جماعت اسلامی لاہور اے ڈی کاشف سمیت دیگر ذمہ داران موجود تھے ۔ ذکر اللہ مجاہد نے مزیدکہا کہ بھارتی فوج کے ہر گزرتے دن کے ساتھ کشمیریوں پر بڑھتے ہوئے مظالم اقوام متحدہ کی قراردادوں اور عالمی امن کے اداروں کی کارکردگی پر بدنما داغ ہیں ۔ بھارت ہمیشہ کشمیر کے معاملے پر مذاکرات سے بھاگتا آرہاہے اور کشمیر کے معاملے پر عالمی برداری کے سامنے سچائی کا راستہ روکنے کے لیے پاکستان کے خلاف بے بنیاد پروپیگنڈا کررہا ہے ۔ذکر اللہ مجاہد نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ امریکہ سے پاکستان میں دہشتگردی کی اطلاعات کی مکمل تفصیلات لی جائیں۔
ذکر اللہ مجاہد