قوم سعودی عرب کے کردار کوکبھی فراموش نہیں کرے گی ، نوید العرب

قوم سعودی عرب کے کردار کوکبھی فراموش نہیں کرے گی ، نوید العرب

  

لاہور(پ ر)چیئرمین نوید العرب نوید نے سعودی ولی عہد کی پاکستان آمد کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا ہے کہ پاکستانی قوم مشکل کے اس وقت میں سعودی عرب کے کردار کوکبھی فراموش نہیں کرے گی ۔ اپنے بیان میں نوید نے کہا کہ سعودی سرمایہ کاری سے ملکی معیشت درست سمت میں داخل ہو گی اور اس کا سارا کریڈٹ وزیر اعظم عمران خان کو جاتا ہے۔ وزیر اعظم عمران خان نے دنیا میں پاکستان کا بھر پور مقدمہ لڑا ، یہی وجہ ہے کہ 6 ماہ کے مختصر عرصہ میں پاکستان کو عالمی سطح پر بھر پور پزیر ائی ملی۔ نوید نے مزید کہا کہ سعودی ولی عہد محمد بن سلمان اور وزیر اعظم عمران خان نہ صرف دونوں ملکوں بلکہ پورے عالم اسلام کی تعمیر و ترقی میں قلیدی کردار اد کریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -