رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب کی زیر صدارت محکمہ امداد باہمی کا اجلاس

رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب کی زیر صدارت محکمہ امداد باہمی کا اجلاس

  

لاہور (پ ر) رجسٹرار کوآپریٹوز پنجاب ڈاکٹر کرن خورشید کی زیر صدارت محکمہ امداد باہمی پنجاب کے ڈویژن افسران کا اجلاس ہوا جس میں پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک کے صدر منیر احمد خاں اور سینئر افسران نے شرکت کی۔ جس میں کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی جانب سے پلاٹس کی خرید و فروخت کے حوالے سے وصول کی جانے والی سٹیمپ ڈیوٹی اور کیپٹل ویلیو ٹیکس کا جائزہ لیا گیا انہوں نے محکمہ امداد باہمی کے افسران کو ہدایت کی کہ وہ کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹیز کی انتظامیہ کمیٹی کو پابند کیا جائے کہ وہ تمام ٹیکسز شفاف طریقہ کار کے مطابق حکومتی خزانہ میں جمع کروائیں۔

اس موقع پر بینک کی جانب سے قرضہ جات کے اجراء اور وصولی کے کام کا بھی جائزہ لیا گیا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -