یو سی پی میں انٹرنیشنل ٹا کراکی تقریبات شروع،افتتاح پروفیسر نظام الدین نے کیا

یو سی پی میں انٹرنیشنل ٹا کراکی تقریبات شروع،افتتاح پروفیسر نظام الدین نے ...

  

لاہور (پ ر) یونیورسٹی آف سینٹرل پنجاب کے زیراہتمام پانچ روزہ انٹرنیشنل ٹاکرا مقابلوں کا آغاز ہوگیا۔ افتتاحی تقریب میںیوسی پی کے پرو ریکٹر، ڈینز ،ڈائریکٹرز، اساتذہ ، غیرملکی وفوداور طلبا وطالبات کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔پروریکٹر یوسی پی پروفیسر ڈاکٹر محمدنظام الدین نے تقریبات کا باقاعدہ افتتاح کیا اورایونٹ میں شریک مہمانوں اور شرکا کو خوش آمدید کہا ۔انکا کہنا تھا نوجوان پاکستان کا مستقبل ہیں اورمقابلے کی فضا طلبا کی صلاحیتوں میں نکھار پیدا کرتی ہے، ملکی و عالمی سطح پر تعلیمی میدان میں تعاون کو بڑھایا جاسکتا ہے۔ ۔صدر فیڈریشن آف پاکستان چیمبرآف کامرس اینڈ انڈسٹری منظور الحق ملک نے کہا کہ اکیڈیمیا اور انڈسٹری کے درمیان مربوط روابط وقت کی ضرورت ہیں۔پروفیسر طاہر اشفاق نے کہا کہ ٹاکرا مقابلوں میں اس سال133 قومی و بین الاقوامی یونیورسٹیاں و تعلیمی ادارے شرکت کررہے ہیں۔

گلے سال یوسی پی انٹرنیشنل یوتھ سپرنگ فیسٹیول منعقد کرئے گی۔تقریب کے اختتام پر پروریکٹر ڈاکٹر نظام الدین نے گیسٹ آف آنر منظور الحق ملک کو سووینیراورشیلڈ پیش کی ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -