عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپؐ کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے،علماء

عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپؐ کا قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے،علماء

  

لاہور ( پ ر) عالمی مجلس تحفظ ختم نبوت کے مرکزی رہنما مولانا عزیزالرحمن ثانی،قاری جمیل الرحمن اختر،مبلغ ختم نبوت لاہور مولانا عبدالنعیم،مولانا عبدالشکورحقانی، حافظ محمداشرف گجر ،مولانا خالد محمود، قاری ظہورالحق ،مولانا سعیدوقار ،مولانا عبدالعزیز،حکیم راشدعمران، مولانا زبیرجمیل نے مرکزختم نبوت لاہور میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ عقیدہ ختم نبوت کا تحفظ آپ ﷺ کی شفاعت اور قرب حاصل کرنے کا ذریعہ ہے، امت مسلمہ نے کسی بھی دور میں جھوٹے مدعی نبوت کو کامیاب نہیں ہونے دیا۔ مجاہدین ختم نبوت نے قادیانیوں کو ہر محاذ پر شکست سے دوچار کیا۔انہوں نے کہا کہ تحفظ ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈیننس کا تحفظ کرتے رہیں گے۔ عقیدہ ختم نبوت کہ تحفظ کے لیے کسی قسم کی قربانی دینے سے گریز نہیں کریں گے بلکہ اپنا سب کچھ تحفظ ناموس رسالت اور تحفظ ختم نبوت کے لیے قربان کردیں گے۔ قادیانیوں کی چالبازیوں اور ان کے مکر و فریب سے بچنا یہ تمام مسلمانوں کے لیے انتہائی ضروری ہے ناموس رسالت قانون اور امتناع قادیانیت آرڈینینس کے خلاف سازشیں کرنے والوں کا بھرپور انداز میں مقابلہ کیا جائے گا۔علماء نے اجلاس میں فیصلہ کیا کہ لاہور بھر میں مختلف مقامات پر تین روزہ ختم نبوت کورسز اور کانفرنسیں و اجتماعات منعقد کیے جائینگے جسکی تیاریاں شروع کردی گئی ہیں تمام مسلمانان پروگرامز کو کامیاب کرانے میں اپنا کردار ادا کریں۔علماء کرام نے کہا کہ توہین رسالت کیس کے طریقہ اندراج کو مشکل سے مشکل ترین بنانا توہین رسالت کے مجرموں کوتحفظ فراہم کرنے اورانہیں قانونی سزائے موت سے بچانے کے مترادف ہے توہین رسالت کے سینکڑوں کیسز عدالتوں میں پینڈنگ پڑے ہیں جن پرکوئی کاروائی آگے نہیں بڑھائی جارہی آج تک نہ تو توہین رسالت قانون پر کوئی عمل درآمدکرایاگیااورنہ ہی توہین رسالت کے مرتکب کسی بھی مجرم کوسزائے موت دی گئی جبکہ تحفظ ناموس رسالت ایکٹ کو غیرمؤثربنانے کے لیے سازشوں کے نت نئی چالیں چلی جارہی ہیں جوایک خطرناک ایجنڈا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -