منصوبے کے تحت پیپلز پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے،اشرف بھٹی

منصوبے کے تحت پیپلز پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے،اشرف بھٹی

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) پیپلز پارٹی لاہور کے سینئر نائب صدر محمد اشرف بھٹی نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ سوچے سمجھے منصوبے کے تحت پیپلز پارٹی کو دیوار کے ساتھ لگایا جارہا ہے پی ٹی آئی کی حکومت میں شامل بہت سے لوگ نیب زدہ ہیں اور ان لوگوں کے کروڑوں اربوں روپے کے کیس نیب میں زیر التواء ہیں لیکن جان بوجھ کر پیپلز پارٹی کے لوگوں کے خلاف ہی انتقامی کاروائیاں کی جارہی ہیں ۔ ایک جمہوری دور میں ایک جمہوری اسمبلی کے سپیکر کی اس طرح سے گرفتاری جمہوری نظام اور جمہوری حکومت کے لئے ایک سوالیہ نشان ہے۔

وزیراعلی کے پی کا کیس چل رہا ہے اور خود وزیراعظم کا اپنا کیس زیر التواء ہے لیکن صرف پیپلز پارٹی پر انگلیاں اٹھانا مناسب نہیں ہے اس سے یہ بات صاف دکھا ئی دے رہی ہے کہ پیپلز پارٹی کو دبانے کے لئے حربے استعمال کئے جارہے ہیں لیکن پیپلز پارٹی کی لیڈر شپ اورا س کے ورکرز ایسے طریقوں سے ڈرنے والے نہیں ہیں ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -