محکمہ جنگلات کی شجر کا ر ی آگاہی مہم،شاہراؤں پر بینر آویزاں کئے

محکمہ جنگلات کی شجر کا ر ی آگاہی مہم،شاہراؤں پر بینر آویزاں کئے

  

لاہور(سٹی رپورٹر ) شجر کاری مہم موسم بہار 2019 کے سلسلہ میں محکمہ جنگلات پنجاب نے عوام الناس میں شجر کاری کی اہمیت کو اُجاگر کرنے کیلئے لاہور شہر کی مختلف شاہراہوں پر 600 بینرز آویزاں کئے ہیں جن پر شجر کاری کی اہمیت سے متعلق سلوگن درج ہیں تاکہ عوام الناس خصوصاََ طلباؤطالبات ، سرکاری ملازمین،این جی اوز اور دیگر فلاحی تنظیموں میں شجر کاری کا شعور بیدار کیا جا سکے اور ہر طبقے کے افراد پنجاب کو سر سبز بنانے میں اپنا مثبت کردار ادا کریں ۔ان بینرز کا مقصد عوام الناس کوترغیب دینا ہے کہ وہ ماحول کو موسمی تغیرات سے بچانے کیلئے اپنے ارد گرد زیادہ سے زیادہ درخت لگائیں تاکہ آنے والی نسلوں کو آلو دگی سے پاک صحت مند ماحول مہیا ہو سکے ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -