پیف پارٹنرسکولز میں نصابی کتب کی تقسیم کاآخری مراحلہ شروع

پیف پارٹنرسکولز میں نصابی کتب کی تقسیم کاآخری مراحلہ شروع

  

لاہور ( لیڈی رپورٹر)پیف پارٹنرسکولز میں نصابی کتب کی تقسیم کاآخری مراحلہ شروع کردیاگیاہے۔ اب تک پیف پارٹنرسکولزتقریبا21لاکھ سے زائدکتب کامیابی سے تقسیم کی جاچکی ہیں۔ ڈی ایم ڈی فنانس نے بتایا کہ ہم اپنے پارٹنرز کی آسانی کے لیے تمام ترکوششیں بروئے کار لارہے ہیں اور ہمارا یہ عزم ہے کہ پیف پارٹنززتعلیمی سال 2019شروع ہونے سے پہلے تمام درسی کتب حاصل کرسکیں تاکہ حصول تعلیم کا سلسلہ جاری وساری رہ سکے۔ پنجاب ایجوکشن فاؤنڈیشن تعلیمی سال2019کے شروع ہونے سے پہلے بکس کی تقسیم کا مرحلہ مکمل کرلے گا۔

مزیذبراں ڈی ایم ڈی( سپورٹ سروسز)کرنل (ر)عمران یعقوب نے فنانس سمیت تمام پروگرام ڈیپارٹمنٹس کے ڈائیریکٹرز کوہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ پیف پارٹنرزکو فروری کی ادائیگی بروقت اداکی جائیں تاکہ طلباء4 کوکسی قسم کی پریشانی کا سامنانہ کرناپڑے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -