سعودی ولی عہد کا خود کو پاکستانی سفیر کہنا منفرد اعزاز ہے،اعجاز عالم

سعودی ولی عہد کا خود کو پاکستانی سفیر کہنا منفرد اعزاز ہے،اعجاز عالم

  

لاہور( لیڈی رپورٹر )صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم آگسیٹن نے کہا ہے کہ سعودی ولی عہد کا خود کو پاکستان کا سفیر کہنا بلا شبہ پوری پاکستانی قوم کیلئے ایک منفرداعزاز ہے اور 2017پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا شاہی فرمان درحقیقت انسانیت کی خدمت کا انمول لمحہ ہے جسکو تاریخ میں ہمیشہ سنہری حروف میں لکھا جائے گاان خیالات کا اظہار صوبائی وزیر نے انسانی حقوق کے کیمپ آفس میں تحریک انصاف کے مختلف نمائندگان سے ایک ملاقات کے دوران کیا۔صوبائی وزیر نے کہاکہ عمران خان کی زیر قیادت پاکستان ایک درست سمت پر چل پڑا ہے اور سعودیہ کی جانب سے یہ امید دلانا کہ دوہزار تیس میں پاکستان بڑی معیشت ہوگا یقینی طور حوصلہ افزاء اقدام ہے ۔انہوں نے کہاکہ عمران خان نے سعودیہ میں موجود 25لاکھ سے زائد مزدوروں کیلئے بھی اپیل کی کہ ان کو علاج و معالجہ وغیرہ کی فراہمی بھی ممکن بنائی جائے کیونکہ وہ اپنے پیاروں کیلئے پردیس میں بہت محنت و مشقت کا سامنا کر رہے ہیں۔ صوبائی وزیر نے مزید کہا کہ بھارت میں امن دشمن لوگ جان بوجھ کر غلط بیانی اور شعلہ بیانی سے کام لے رہے ہیں مگر پاکستانی عوام کی ترجمانی کرتے ہوئے واضح کرنا چاہتا ہوں کہ پاکستان ایک امن پسند ملک ہے مگر اس کو ہرگز ہماری کمزوری نہ سمجھا جائے بلکہ یا د رکھا جائے کہ جب کبھی کسی نے پاکستان سے ٹکرانے کی کوشش کی تو پوری قوم اپنی سیکیورٹی نافذ کرنیوالے تمام اداروں کے شانہ بشانہ کھڑی نظر آئی۔

اعجاز عالم

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -