پلوامہ حملہ بھارت کا خود کا رچایا ہوا ڈرامہ ہے،اعجاز چودھری

پلوامہ حملہ بھارت کا خود کا رچایا ہوا ڈرامہ ہے،اعجاز چودھری

  

لاہور (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف کے مرکز ی ایڈیشنل سیکرٹری جنرل انجینئر اعجاز احمد چوہدری نے کہا کہ بھارتی وزیراعظم مودی کی پاکستان کو دھمکیاں بے بنیاد اور گیدڑ بھبکیاں ہیں، پلوامہ حملہ بھارتی حکومت کا خود کا رچا یاہو اڈرامہ ہے جس کا پاکستان سے تعلق نہیں، بھارت کا پلوانہ حملے کا پاکستان پر الزام لگانا اپنی ناکامی چھپانے کی ناکام کوشش ہے، بہادر مسلح افواج دشمن کی ہر مہم جوئی کا منہ توڑ جواب دیں گی اور بھارت کسی غلط فہمی میں نہ رہے سرجیکل سٹرائیک کی باتیں حماقت ہیں، بھارتی قیادت عقل اور ہوش کے ناخن لے۔انہوں نے کہاکہ بھارتی وزیراعظم کو پاکستان پر الزام تراشی کی بجائے مقبوضہ جموں وکشمیر میں انسانیت سوز مظالم پراظہار شرمندگی کرنا چاہیے کشمیریوں کی جدوجہد آزادی دبانے کے لئے بھارت نے ہمیشہ اوچھے ہتھکنڈے آزمائے ہر واقعے کا الزام پاکستان پر لگانا بھارت کا پرانا وطیرہ ہے، بھارت مقبوضہ کشمیر میں مظالم کی انتہا کرچکا ہے۔ پیلٹ گنوں سے 15ہزار سے زائد افراد کی بینائی ہمیشہ ہمیشہ کے لیے چھین لی گئی ہے اب تک لاکھوں نہتے کشمیریوں کو شہید کردیا گیا ہے مگر عالمی برادری کی بے حسی یہ عالم ہے کہ کسی ملک کے کانوں پر جوں تک نہیں رینگ رہی، پلوامہ واقعہ کی پاکستان نے مذمت کی ہے،کسی تحقیق کے بغیر ہی پاکستان کو اس واقعہ سے جوڑ دینا پہلی بار نہیں ہوا،اس سے پہلے بھی بھارت نے خود ایسے مشکوک واقعات رچائے جس پر پوری دنیا نے سوال اٹھائے،تاریخ گواہ ہے کہ بھارت الیکشن اور دیگر مواقع پر ایسے واقعات کو تحریک آزادی کشمیر اور پاکستان کو بدنام کرنے کے لئے استعمال کرنے کی کوشش کرتاآیا ہے۔ بھارت جموں وکشمیر کے عوام پر ظلم بند کرے۔

اعجاز چودھری

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -