حکومت کے پاسمستقبل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں، ثمینہ سعید

حکومت کے پاسمستقبل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں، ثمینہ سعید

  

لاہور ( لیڈی رپورٹر)جماعت اسلامی خواتین ونگ کی ڈپٹی جنرل سیکرٹری و سابق ایم پی اے ثمینہ سعید نے کہا ہے کہ عمران خان حکومت کو ماضی کے شکوہ شکایت اور اپوزیشن پر غیر جمہوری آمرانہ طرز عمل سے فرصت ہی نہیں،مستقبل کی کوئی منصوبہ بندی نہیں،ترقیاتی کام ٹھپ اور بزنس کا پہیہ جام ہے۔عوام کے لیے مہنگائی،بے روزگاری اور یوٹیلیٹی بلز میں مسلسل اضافہ ناقابل برداشت ہوچکا ہے۔ملک بھر میں تجاوزات کے خاتمہ کی آڑ میں لوگوں کو بے روزگار او ر بے گھر کیاجارہا ہے۔نوکر شاہی حکومت کو بے وقوف بنا کر اپنی بالادستی مضبوط کررہی ہے۔

،یہ سراسرجمہوری پارلیمانی نظام کا نقصان ہے۔ انہوں نے کہا کہ پارلیمنٹ کا کردار بحال کیاجا ئے اور خارجہ محاز پر پاکستان کے متفقہ اور یک جان قومی موقف کے لیے ملک کو یک آواز بنایاجائے۔ڈالر کے اتار چڑھاؤ اور اسٹاک ایکسچینج میں مسلسل بے یقینی حکومت کی ناکام معاشی پالیسی کا شاخسانہ ہے۔اقتصادی میدان میں اب غیرذمہ دارانہ روئیے ملک کو دیوالیہ کردیں گے۔حکومتی عرصہ اقتدار عوام کے لیے مشکلا ت کا باعث بنا ہوا ہے۔اب عمران خان غریب عوام کو ریلیف دینے کو یوٹرن لیں۔ انہوں نے کہا کہ میڈیا میں ملازمین کی برطرفی افسوسناک ہے غریب و متوسط طبقے کے میڈیا ورکر کے چولھے بجھ رہے ہیں جماعت اسلامی ان کا ہر قدم پر ساتھ دیگی۔

Back to Conversion Tool

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -