حکومت عام آدمی کی بہتری کے لئے کوشاں ہے،غلام محی الدین

حکومت عام آدمی کی بہتری کے لئے کوشاں ہے،غلام محی الدین

  

لاہور(نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف آزاد کشمیر کے سیکرٹری جنرل و ممبر قانون ساز اسمبلی غلام محی الدین دیوان کی جانب سے وزیراعلی پنجاب کے سیاسی مشیر چوہدری محمد اکرم اور فیصل آباد سے رکن صوبائی اسمبلی ملک عمر فاروق کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ظہرانے کا اہتمام کیا گیا جس میں لقمان قاضی اور ذکا ء دیوان کی شرکت ۔اس موقع پر غلام محی الدین دیوان نے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ پنجاب حکومت عام آدمی کی بہتری کے لیے دن رات محنت کررہی ہے ، پی ٹی آئی عوام کو ریلیف ان کی دہلیز پرفراہم کرے گی ، سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کا دورہ پاکستان انتہائی کامیاب رہا اور خوشحالی کا پیش خیمہ ثابت ہو گا، سعودی ولی عہدنے وزیراعظم عمرا ن خان کی کوششوں کو سراہتے ہوتے کہاکہ عظیم قیادت پاکستان کو درست سمت کی جانب لے جارہی ہے جو کہ قابل فخر ہے ، سعودی عرب میں قید پاکستانیوں کی رہائی نے سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان اور وزیراعظم عمرا ن خان نے پوری قوم کی دل جیت لیے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ سعودی عرب کی جانب سے پاکستان میں 20ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کرنے کا اعلان خوش آئندہے،اس سے ملک میں روزگار میں اضافہ ہوگااور خوشحالی کے ایک نئے دورکا آغاز ہوگا،سعودی ولی عہد شہزاد محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان سے نہ صرف پاکستان اور سعودی عرب کے دیر ینہ تعلقات میں اضافہ ہو گا۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -