پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ورکشاپ

پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام ورکشاپ

  

لاہور(سٹی رپورٹر)پنجاب یونیورسٹی ہیلی کالج آف بینکنگ اینڈ فنانس کے زیر اہتمام طلباؤ طالبات میں ریسرچ کلچر کو فروغ دینے کیلئے دو روزہ تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا ۔ اس موقع پر ڈین فیکلٹی آف کامرس پروفیسر ڈاکٹر مبشر منور خان، اسسٹنٹ پروفیسراقراء یونیورسٹی کراچی ڈاکٹر زبیر علی شاہد ، لیکچرر یونیورسٹی آف ایڈیلیڈ آسٹریلیا ڈاکٹر عرفان طارق، فیکلٹی ممبران اور طلباء طالبات نے شرکت کی۔ اپنے خطاب میں ڈاکٹر مبشر منور خان نے کہا کہ ورکشاپ کے انعقاد کا مقصد فیکلٹی ممبران اور طلباؤ طالبات میں تحقیق کے رجحان کو فروغ دینا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی رینکنگ کے حامل جرائد میں اپنے مقالے شائع کراسکیں۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کے تحقیقی مقالے ادارے کی رینکنگ میں بہتری کا باعث بنتے ہیں۔ مقررین نے شرکاء کو بین الاقوامی جرائد میں شائع کرانے کیلئے ریسرچ کے انتخاب سمیت دیگر پہلوؤں پر تفصیلی گفتگو کی

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -