جشن بہاراں بھر پور انداز میں منانے کا فیصلہ ، تقریبات ایک ماہ میں جاری رہیں گی

جشن بہاراں بھر پور انداز میں منانے کا فیصلہ ، تقریبات ایک ماہ میں جاری رہیں گی

  

لاہور(جنرل رپورٹر) پنجاب حکومت کا جشن بہاراں بھرپور انداز میں منانے کا فیصلہ‘تقریبات ایک ماہ جاری رہیں گی ‘ دو مرتبہ آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا۔ذرائع کے مطابق پی ایچ اے نے ایک ماہ کی تقریبات کا پلان تیار کر لیا۔ آتش بازی کا 2 مرتبہ بھر پور نظارہ دیکھنے کو ملے گا جشن بہاراں فیسٹیول یکم سے 28 مارچ تک جاری رہے گا۔ افتتاحی تقریب یکم مارچ کو جیلانی پارک میں ہوگی۔ ایک ماہ کے لیے 5 بڑے پارکس میں منی سرکس اور فوڈ گالا سجے گا2 اور 3 مارچ کو رفیع پیر تھیٹر کی جانب سے پپٹ شو کا انعقاد ہوگا 8 مارچ ویمن ڈے پر آئیڈیل پارک ٹا ن شپ میں تقریب منعقد ہوگی 9 مارچ کو صوفی رنگ کے نام سے باغ جناح میں میوزک فیسٹیول ہوگا۔ 10 مارچ کو باغ جناح میں مشاعرے کی محفل جمے گی ۔15، 16 اور 17 مارچ کو گریٹر اقبال پارک میں ڈرامہ پیش کیا جائے گا۔22 مارچ کو گریٹر اقبال پارک میں آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا23 مارچ کو ملی نغموں کے مقابلے ہونگے 24 مارچ کو جیلانی پارک میں ایروپلین شروع ہوگا28 مارچ کو بھی گریٹر اقبال پارک میں بھرپور آتش بازی کا مظاہرہ کیا جائے گا۔28 مارچ کی آتش بازی کا انعقاد ضلعی حکومت کی جانب سے کیا جا ئے گا ۔

مزید :

میٹروپولیٹن 1 -