بابا گورو نانک چیئر کے قیام کا مقصد ان کی تعلیمات پر تحقیق کو فروغ دینا ہے ،پروفیسر نیاز

بابا گورو نانک چیئر کے قیام کا مقصد ان کی تعلیمات پر تحقیق کو فروغ دینا ہے ...

  

لاہور (سٹی رپورٹر) وائس چانسلر پنجاب یونیورسٹی پروفیسر نیاز احمد اختر کی زیر صدارت پنجاب یونیورسٹی میں بابا گورونانک چیئر کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں ڈین فیکلٹی آف اورینٹل لرننگ پروفیسر ڈاکٹر سلیم مظہر، رجسٹرار ڈاکٹر محمد خالد خان،چیئرپرسن شعبہ پنجابی ڈاکٹر نبیلہ رحمان ، ایڈیٹر انچیف عالمی پنجابی زبان ، ادب و ثقافت جرنل سردار عجائب سنگھ چٹھہ، ڈین پنجابی یونیورسٹی پٹیالہ پروفیسر ڈاکٹر جسبیر کور،ڈاکٹر نوید شہزاد، بھارت اور کینیڈا سے سکھ اساتذہ اور مصنفین نے شرکت کی۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر نیاز احمد اختر نے کہا کہ بابا گورونانک نے امن کے فروغ کے لئے سخت محنت کی۔انہوں نے کہا کہ بابا گورو نانک چیئر کے قیام کا مقصد ان کی تعلیمات پر تحقیق کو فروغ دینا ہے ۔ سردار عجائب سنگھ نے کہا کہ معاشرے کے مسائل حل کرنے کیلئے مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔

سردار عجائب سنگھ نے کہا کہ بابا گورونانک کی تعلیمات اور صوفیاء کی تعلیمات سے استفادہ کر کے امن کو فروغ دیا جا سکتا ہے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -