آئندہ پانچ سالوں میں پاکستان کا وقا ربہت بلندہو گا،رانا عبدالسمیع
لاہور(پ ر) تحریک انصاف کے سینئر مرکزی رہنما رانا عبدالسمیع نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں ملک و قوم کا وقار پوری دنیا میں بلند ہونا شروع ہو گیا ہے آئندہ پانچ سالوں میں عالمی سطح پر پاکستان باوقار بن کر ابھرے گا، پوری قوم کی وزیر اعظم عمران خان سے بے پناہ امیدیں ہیں اور یہ ضرور پوری ہوں گی لیکن یہ طے ہے کہ عمران خان کئی دہائیوں کے پارٹنرزرداری اور شریف خاندان کی دوبارہ کرپشن کرنے کی امید یں پوری نہیں ہونے دیں گے،(ن) لیگ اور پیپلز پارٹی نے اپنے اپنے دور حکومت میں ملکی اداروں کا جنازہ نکال دیا گزشتہ کئی دہائیوں سے ملک میں برسراقتدار رہنے کے باوجود دونوں جماعتیں عوام کی حالت نہ بدل سکی تعلیمی اداروں، ہسپتالوں کی حالت سب کے سامنے ہے ، پنجاب کو پیرس بنا نے والوں کو اپنے علاج کے لیے کوئی ہسپتال پسند نہیں آ رہا ،پور ے ملک میں پینے کا صاف پانی تک دستیاب نہیں ہر طرف مسائل ہی مسائل ہیں جن کا پی ٹی آئی حکومت مقابلہ کررہی ہے ۔انہوں نے مزید کہاکہ تحریک انصاف حکومت ملک میں قیام امن، معاشی بحران سے نجات ،بدعنوانی کا خاتمہ کرنے اور وطن عزیز کو باوقار مضبوط معاشی طاقت بنانے کیلئے نبردآزما ہے۔
عبدالسمیع