آغا سراج درانی کی گرفتاری غیر آئینی ہے،منور انجم

آغا سراج درانی کی گرفتاری غیر آئینی ہے،منور انجم

  

لاہور(سٹی رپورٹر) پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات چودھری منور انجم نے سپیکر سندھ اسمبلی آغا سراج درانی کی گرفتاری پر اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری غیر آئینی ہے۔پاکستان پیپلز پارٹی اور اس کی قیادت متحد ہے۔ آغا سراج درانی کو اسلام آباد سے گرفتار کر کے بلیک میل کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔گرفتاری پی پی پی کو پیغام دیا گیا ہے کہ فوجی عدالتیں قبول کرو اور اٹھارویں ترمیم پر سمجھوتہ کرو۔

انہوں نے کہا کہ آغا سراج درانی کی گرفتاری راولپنڈی میں ہوئی جب کہ تفتیش کراچی میں ہے۔ پارٹی کی قیادت نے تمام سکیورٹی فورسز اور قومی احتساب بیورو سے ہمیشہ تعاون کیا۔آغا سراج درانی کی گرفتاری جمہوریت کی تذلیل ہے۔سپیکر صوبائی اسمبلی کی گرفتاری سے لاثانیت کو ہوا ملے گی۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -