سعودی عرب کی طرفسے پاکستانیوں کی رہائی خوش آئند ہے،ناصررمضان

سعودی عرب کی طرفسے پاکستانیوں کی رہائی خوش آئند ہے،ناصررمضان

  

لاہور(پ ر) مسلم لیگ (ق) پنجاب کے ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات ناصر رمضان گجرنے کہا ہے کہ وزیراعظم عمران خان کی طر ف سے سعودی عرب کے ولی عہد شاہ سلمان کے ساتھ ملاقات میں سعودی عرب میں معمولی جرائم میں گرفتار پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا مسئلہ اٹھایا تھا جس پر ولی عہد نے2000سے زائد پاکستانی قیدیوں کی رہائی کا وعدہ کیا تھا۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے مسلم لیگ ہاؤس میں کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا ۔

ناصر رمضان گجر نے کہا کہ میاں عمران خان پہلے پاکستانی وزیر اعظم ہیں جنہوں نے سعودی ولی عہد سے عوامی مسئلہ پر بات کی اور سعودی عرب جیلوں میں عرصہ دراز سے قید پاکستانیوں کی رہائی کا مطالبہ کیا انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم روزگار کیلئے گئے پاکستانی کثیر زرمبادلہ کماکر پاکستان بھیج کرملک کی خدمت کررہے ہیں۔اس لیے انہیں ہر طرح کا تحفظ دینا مملکت پاکستان کی ذمہ داری ہے پاکستانی قید ی جو معمولی سزاؤں پر سعودی جیلوں میں قید تھے ان کی رہائی سے وہ پاکستان آکر اپنے اہل خانہ میں سکون سے زندگی گذاریں گے۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -