سروسز ہسپتال کی نرسنگ سپر نٹنڈنٹ رضیہ سلطانہ کے بھائی کی وفات تعزیتی اجلاس

سروسز ہسپتال کی نرسنگ سپر نٹنڈنٹ رضیہ سلطانہ کے بھائی کی وفات تعزیتی اجلاس

  

لاہور(جنرل رپورٹر)سروسز ہسپتال کی نرسنگ سپر نٹنڈنٹ رضیہ سلطانہ کے بھائی کی وفات پر ایڈیشنل میڈیکل سپرٹنڈنٹ ایڈمن ڈاکٹر محمد بشیر کی صدارت میں تعزیت اجلاس ہوا جس میں ڈائریکٹر میڈیکل لیگل ڈاکٹر صغیر بلوچ ڈائریکٹر ایمرجنسی ڈاکٹر جاوید بٹ ڈائریکٹر آؤٹ ڈور ڈاکٹر شاہد قریشی ای این ٹی کے چیف کنسلٹنٹ سرجن ڈاکٹر جاوید اقبال جنرل ہسپتال کے پی آر آو ڈاکٹر زاہد شاہ نرسنگ سپر نٹنڈنٹ رضیہ سلطانہ کے علاوہ سینئر ڈاکٹروں اور نرسوں کی ایک بڑی تعداد شریک ہوئی۔

اس موقع پر مرحوم کے ایثال ثواب کے لیئے فاتح خوانی کی گئی ۔دریں اثناء ہسپتال کے میڈیکل سپریٹنڈنٹ ڈاکٹر سلیم شہزاد چیمہ نے نرسنگ سپریڈینٹ کے دفتر میں جا کر ان سے ان کے بھائی کی وفات پر اظہار افسوس کیا ۔اور ان سے کہا کہ دکھ کی اس گھڑی میں ہم ان کے ساتھ برابر کے شریک ہیں۔

مزید :

میٹروپولیٹن 4 -