ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کو 13.9 فیصد تک بڑھایا جائیگا‘ ایف بی آر

ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کو 13.9 فیصد تک بڑھایا جائیگا‘ ایف بی آر

  

اسلام آباد (اے پی پی) آئندہ تین سال کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کو 13.9 فیصد تک بڑھایا جائے گا ۔ وزیر اعظم عمران خان کی زیر قیادت پاکستان تحریک انصاف کی حکومت ٹیکس دہندگان کو سہولیات کی فراہمی کے ساتھ ساتھ ٹیکس وصولی میں اضافہ کے لئے قومی معیشت کی ترقی کے لئے جامع حکمت عملی کے تحت اقدامات کررہی ہے۔ معاشی استحکام کے لئے کئے جانے والے مالی استحکام کے اقدامات سے ٹیکس وصولیوں کی شرح میں اضافہ پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ ایف بی آر کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال کے لئے ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح 11.6 فیصد مقرر کی گئی ہے تاہم آئندہ تین سالوں 2021-22ء کے دوران ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی شرح کو 13.9 فیصد جبکہ ٹیکس وصولیوں کا حجم 8 کھرب روپے تک بڑھانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

مزید :

کامرس -