جنید ماکڈابیرون ملک روانہ،خرم شہزاد کراچی چیمبرکے قائمقام صدرمقرر
کراچی(اکنامک رپورٹر)کراچی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری (کے سی سی آئی) کے صدرجنید اسماعیل ماکڈا بیرون ملک دورے پر روانہ ہوگئے ہیں لہذا ان کی غیرموجودگی میں سینئر نائب صدرخرم شہزاد کے سی سی آئی کے قائمقام صدر کے فرائض سرانجام دیں گے۔خرم شہزادکے سی سی آئی سے پچھلے کئی سالوں سے منسلک رہے ہیں اور اس عرصے کر دوران انھوں نے مختلف سب کمیٹیوں کے ذریعے تاجر و صنعتکار برادری کو اپنی خدمات پیش کیں۔ قائمقام صدارت کا عہدہ سنبھالتے ہوئے خرم شہزادنے عہد کیا کہ وہ بزنس مین گروپ کی عوام خدمت پالیسی کے تحت پوری نیک نیتی سے تاجر و صنعتکار برادری کو درپیش مسائل کو حل کرنے کے لئے بھرپور کوششیں کریں گے۔