سٹاک مارکیٹ مندے ، کا جمود ٹوٹ گیا ، انڈیکس میں 322پوائنٹس کی بہتری

سٹاک مارکیٹ مندے ، کا جمود ٹوٹ گیا ، انڈیکس میں 322پوائنٹس کی بہتری

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کراچی (اکنامک رپورٹر)پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں5روز سے جاری مندی کا تسلسل ٹوٹ گیا اور بدھ کو سرمایہ کاروں کی جانب سے بہتر مالیاتی نتائج پر مثبت ریسپانس دیتے ہوئے خریداری کی گئی جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد بحال ہوگئی اورانڈیکس322.31پوائنٹس کے اضافے سے40279.38پوائنٹس کی سطح پرپہنچ گیا جبکہ تیزی سے مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں 40ارب46کروڑ88لاکھ روپے سے زائدکا اضافہ ہوا۔اورکاروباری حجم بھی منگل کی نسبت39.93فیصد زائد رہا ۔گزشتہ روزکاروبارکا آغاز منفی زون میں ہوا ۔اور گزشتہ پانچ روز سے جاری مندی رجحان کے زیر ٹریڈنگ کے ابتدائی اوقات میں بھی حصص فروخت کا دباؤ دیکھنے میں آیا جس کے نتیجے میں کے ایس ای100انڈیکس 39688پوائنٹس کی نچلی سطح پرآگیاتاہم بعدازاں بینکنگ اور تیل وگیس سیکٹر کے بہتر مالیاتی نتائج سامنے آنے اور حصص نچلی سطح پر پر کشش سطح پرہونے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے سرمایہ کاروں نے خریداری شروع کی جس کے نتیجے میں مندی کے بادل چھٹ گئے اور ٹریڈنگ کے دوران ایک موقع پر انڈیکس 40ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 40331پوائنٹس کی بلند سطح پر پہنچ گیا بعد میں پرافٹ ٹیکنگ کی وجہ سے مزکورہ حد برقرار نہ رہ سکی لیکن مجموعی طور پرت تیزی غالب آگئی اورمارکیٹ کے اختتام پر کے ایس ای100انڈیکس322.31پوائنٹس کے اضافے سے40279.38پوائنٹس پر بندہوا۔اسی طرح کے ایس ای30انڈیکس237.63پوائنٹس اضافے سے 19454.34پوائنٹس اورکے ایس ای آل شیئر انڈیکس 146.97پوائنٹس اضافے سے 29103.53پوائنٹس پر بند ہوا ۔

گزشتہ روزمجموعی طور پر337کمپنیوں کے حصص کا کاروبار ہواجن میں سے141کمپنیوں کے حصص کے بھاؤمیں اضافہ165کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں کمی جبکہ31کمپنیوں کے حصص کے بھاؤ میں استحکام رہا۔مارکیٹ کی سرمایہ کاری مالیت میں40ارب46کروڑ88لاکھ روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس سے سرمایہ کاری کی مجموعی مالیت بڑھ کر79کھرب 77ارب 71کروڑ5لاکھ روپے ہوگئی۔ بدھ کومجموعی طور پر13کروڑ20لاکھ 89ہزارشیئرزکاکاروبارہواجومنگل کی نسبت3کروڑ76لاکھ96ہزار شیئرز زائدزائد ہے۔ قیمتوں میں اتار چڑھاؤ کے حساب سے کولگیٹ پامولوکے حصص سرفہرست رہے جس کے حصص کی قیمت50روپے اضافے سے 2050روپے اورمری پٹرولیم کے حصص کی قیمت27.48روپے اضافے سے1301.75روپے پر بند ہوئی۔نمایاں کمی وائتھ پاک کے حصص میں ہوئی جس کی قیمت22.67روپے کمی سے 1104.33روپے اورآئی سی آئی کے حصص کی قیمت22.42روپے کمی سے695.42روپے ہوگئی ۔نمایاں کاروباری سرگرمیوں کے لحاظ سے پاک انٹر بلک ،بینک آف پنجاب، کے الیکٹرک ،لوٹی کیمکل ،یونائیٹیڈبینک ،پاک الیکٹران ،فوجی سیمنٹ ،آئل اینڈ گیس ڈیولپمنٹ ،ڈی جی خان سیمنٹ اورصدیق سنزکے حصص سرفہرست رہے ۔

مزید :

کامرس -