وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج طلب

  

اسلام آباد (این این آئی)وزیراعظم عمران خان نے وفاقی کابینہ کا اجلاس آج جمعرات کو ساڑھے 3 بجے طلب کر لیا،کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈا زیر غور آئے گا۔ ذرائع کے مطابق سرکاری افسران کی مدت ملازمت کے تحفظ کا معاملہ کابینہ اجلاس کے ایجنڈے میں شامل ہے ،وفاقی کابینہ سگریٹ پر ہیلتھ لیوی ٹیکس عائد کرنے کی بھی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ نقصان دہ میٹھے مشروبات پر بھی ہیلتھ لیوی ٹیکس عائد کرنے کی منظوری دیگی،وفاقی کابینہ نادرا کے اکاونٹس کے آڈٹ کی منظوری دیگی،وفاقی کابینہ پاسپورٹ میں پیشہ تبدیل کرنے کے معاملے پر بھی غور کریگی۔برطانوی شہری عبدالقادر احسن کی پاکستان سے برطانیہ حوالگی کا معاملہ بھی کابینہ ایجنڈے میں شامل ہے ،وفاقی کابینہ ای او بی آئی اور آئی ٹی این ای کے چیئرمین تقرری کی بھی منظوری دے گی،وفاقی کابینہ چین اور پاکستان کے اداروں کے درمیان مختلف ایم او یو دستخط کی منظوری بھی دے گی۔

کابینہ اجلاس

مزید :

صفحہ اول -