چیئر مین سینیٹ ،سپیکر قومی اسمبلی کا ایوانوں میں ہم آہنگی بہتر بنانے کا فیصلہ
اسلام آباد (این این آئی) چیئر مین سینٹ اور سپیکر قومی اسمبلی کے درمیان ملاقات میں ایوانوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے ۔ ذرائع کے مطابق چیئرمین سینیٹ صادق سنجرانی اور اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کے درمیان ملاقاتپارلیمنٹ ہاؤس کے سپیکر چیمبر میں ہوئی ۔ملاقات میں پارلیمانی امور سے متعلق تبادلہ خیال کیا گیا ۔ ذرائع کے مطابق دونوں ایوانوں کے درمیان ورکنگ ریلیشن شپ اور ہم آہنگی کو مزید بہتر بنانے کا فیصلہ کیا گیا ۔
ملاقات