لاہورہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

لاہورہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے کی حفاظتی ضمانت منظور کر لی

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


لاہور(نامہ نگارخصوصی) لاہور ہائیکورٹ نے ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے افتخار علی حیدری کی حفاظتی ضمانت 23 فروری تک منظور کر لی ۔ جسٹس ملک شہزاد اور جسٹس مرزا وقاص رؤف پر مشتمل بنچ نے افتخار علی حیدری کی درخواست پر سماعت کی ،درخواست گزار کے وکیل نے عدالت کے روبرو موقف اختیار کیا کہ نیب اسلام آباد نے درخواست گزار کے خلاف آمدنی سے زائد اثاثوں کی انکوائری شروع کی ہے اور نیب کی جانب سے کال اپ نوٹسز بھجوائے جا رہے ہیں، درخواست گزار کے وکیل نے نشاندہی کی کہ درخواست گزار نیب کی انکوائری میں مکمل تعاون کو تیار ہے،وکیل نے خدشہ ظاہر کیا کہ نیب کی جانب سے گرفتاری عمل میں لائی جا سکتی ہے درخواست گزار وکیل نے استدعا کی کہ درخواست گزار کی متعلقہ فورم پر پیش ہونے تک حفاظتی ضمانت منظور کی جائے عدالت نے ڈپٹی ڈائریکٹر سی ڈی اے افتخار علی حیدری کی حفاظتی ضمانت 23 فروری تک منظور کرتے ہوئے درخواست گزار کو 23 فروری کو اسلام آباد ہائی کورٹ پیش ہونے کی ہدایت کردی۔

مزید :

صفحہ آخر -