لاہور ہائیکورٹ نے منیرضیاء کی عبوری ضمانت میں 5مارچ تک توسیع کردی

لاہور ہائیکورٹ نے منیرضیاء کی عبوری ضمانت میں 5مارچ تک توسیع کردی

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پیراگون ہاؤسنگ سوسائٹی کے ڈائریکٹر منیر ضیاء کی عبوری ضمانت میں 5 مارچ تک توسیع کر تے ہوئے آئندہ سماعت پر نیب سے تمام ریکارڈ طلب کرلیا،عدالت نے تنبیہ کی کہ اگر ریکارڈ میں گڑبڑ ہوئی تو نیب ذمہ دار ہوگا ۔دوران سماعت نیب پراسیکیوٹر نے موقف اختیار کیا کہ منیر ضیاء کے ورانٹ گرفتاری جاری ہو چکے ہیں ،نیب کے وکیل نے دعوی کیا کہ ایک کروڑ بیس لاکھ کی رقم مرکزی ملزم ندیم احمد نے منیر ضیاء کے اکاؤنٹ میں ٹرانسفر کی ۔منیر ضیاء کے وکیل نے نیب کے موقف کی مخالفت کی اور موقف اختیار کیا کہ منیر ضیاء پر لگائے گئے الزام جھوٹ پر مبنی ہیں ،ڈی جی نیب نے غیرقانونی طور پر وارنٹ گرفتاری جاری کررکھے ہیں ، وکیل نے بتایا کہ نیب نے درخواست گزار کے حقیقی بھائی ندیم ضیاء کے خلاف متعدد انکوائریز کا آغاز کر رکھا ہے،ندیم ضیاء پیراگون سٹی کا چیف ایگزیکٹو ہے،درخواست گزار نیب کے ساتھ تحقیقات کے لئے مکمل تعاون کے لئے تیار ہے ۔

مزید :

صفحہ آخر -