تحریک لبیک کے کارکنوں کی نظربندی کیخلاف درخواست پرحکومت پنجاب کونوٹس ،جواب طلب

تحریک لبیک کے کارکنوں کی نظربندی کیخلاف درخواست پرحکومت پنجاب کونوٹس ،جواب ...

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے تحریک لبیک کے کارکنوں کی نظربندیوں کے خلاف دائردرخواست پرحکومت پنجاب کونوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،درخواست گزاروں کی طرف سے موقف اختیار کیا گیا کہ تحریک لبیک کے کارکنوں کو رہائی کے فوری بعد دوبارہ نظر بند کر دیا گیا،قانونی جواز کے بغیر کسی شخص کی آزادی کو سلب نہیں کیا جا سکتا،درخواست میں نظربند کارکنوں کی رہائی کی استدعا کی گئی ہے ۔

تحریک لبیک

مزید :

صفحہ آخر -