سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس ،جواب طلب

سیکرٹری آبپاشی پنجاب کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس ،جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے سیکرٹری آبپاشی پنجاب سید علی مرتضیٰ کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا۔مسٹر جسٹس شاہد کریم نے یہ نوٹس فارمر آرگنائزیشن لوئر چناب کے صدر حافظ عطا اللہ کی درخواست پر جاری کیا۔درخواست گزار کا موقف ہے کہ سیکریٹری آبپاشی نے فارمر آرگنائزیشن کے الیکشن تین سال بعد بھی نہ کروائے، الیکشن بروقت نہ ہونے سے کسان اپنی نئی قیادت منتخب نہیں کرسکے، الیکشن کا انعقاد نہ کرکے کسانوں کو حق رائے دہی سے محروم رکھا جارہا ہے، عدالت نے بھی سیکرٹری کو درخواست پر الیکشن شیڈول جاری کرنے اور ایڈہاک کمیٹی کے قیام کا حکم دیاتھا ،جس پر عمل نہیں کیا گیا،عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہ کرنا توہین عدالت کے زمرہ میں آتا ہے،سیکرٹری آبپاشی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔

نوٹس

مزید :

صفحہ آخر -