چیف سیکرٹری پنجاب کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

چیف سیکرٹری پنجاب کیخلا ف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ کے جسٹس علی باقرنجفی نے چیف سیکرٹری پنجاب یوسف نسیم کھوکھر کے خلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیا ۔یہ درخواست ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹر لاہور سید مختار حسین کی طرف سے دائر کی گئی ہے ،جس میں کہا گیاہے کہ محکمہ میں سینئرترین ہونے کے باوجود ایس پی کے عہدہ پر ترقی نہیں دی گئی ،عدالت نے یہ معاملہ چیف سیکرٹری کو بھجواتے ہوئے ترقی دینے کا معاملہ ڈیپارٹمنٹ پروموشن بورڈ کے اجلاس میں پیش کرنے کی ہدایت بھی کی تھی ،عدالت کے حکم پر عمل درآمد نہیں کیا گیا،چیف سیکرٹری پنجاب کے خلاف توہین عدالت کی کاروائی عمل میں لائی جائے۔

مزید :

صفحہ آخر -