پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس وصولی کے نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس وصولی کے نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)سول ایوی ایشن اتھارٹی نے پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس وصولی کے نوٹس لاہور ہائی کورٹ میں چیلنج کر دیئے،اس سلسلے میں سول ایوی ایشن اتھارٹی کی درخواست میں پنجاب ریونیو اتھارٹی اور سیکرٹری خزانہ پنجاب کو فریق بنایا گیا ہے، درخواست گزار اتھارٹی کا موقف ہے کہ سول ایوی ایشن اتھارٹی کا قیام وفاقی حکومت کے تحت 1982 میں عمل میں لایا گیا، سول ایوی ایشن اتھارٹی وفاقی حکومت کے ماتحت ہے، پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس وصولی کے نوٹس اختیارات سے تجاوز ہیں، پنجاب ریونیو اتھارٹی کے ٹیکس وصولی کے نوٹس کالعدم قرار دیے جائیں۔

چیلنج

مزید :

صفحہ آخر -