لاہور ہائیکورٹ بار میں خاتون وکلاء کے لئے فن فیئر کا اہتمام

لاہور ہائیکورٹ بار میں خاتون وکلاء کے لئے فن فیئر کا اہتمام

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ بار میں خاتون وکلاء کے لئے فن فیئر کا اہتمامِ کیا گیا،فن فیئر میں خواتین کے کپڑوں اور باربی کیو کے سٹال لگائے گئے ،خاتون وکلاء نے سٹال پر رکھے کپڑوں میں دلچسپی کا اظہار کیا،فن فیئر کے منتظم حسیب اللہ خان ایڈووکیٹ کا کہنا ہے کہ خاتون وکلاء کو ان کے کام کی جگہ پر شاپنگ کا موقع فراہم کیا، کڑھائی والے ، ٹھپے والے اور سندھی کڑھائی والے کپڑے سٹالز پر رکھے گئے ہیں، خاتون وکلاء کو خریداری کے ساتھ تفریح کا موقع بھی فراہم کیاگیا ہے۔

فن فیئر کا اہتمامِ

مزید :

صفحہ آخر -