وزیر اعظم اور وزرا ء عوام کے پیسے سے شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں روکاجائے

وزیر اعظم اور وزرا ء عوام کے پیسے سے شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں روکاجائے

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے وزیر اعظم اور دیگر وزرا ء کا شاہانہ پروٹوکول ختم کرنے اور بیرونی ممالک سے امداد مانگنے پر پابندی کے لئے دائردرخواست پروفاقی اور صوبائی حکومت سے 13مارچ تک جواب طلب کرلیاہے ۔لائیرز فاؤنڈیشن فارجسٹس کی طرف سے دائر اس درخواست میں نکتہ اٹھایا گیا ہے کہ بیرونی ممالک سے امداد کے نام پر بھیک مانگی جارہی ہے ،اسلام میں بھیک مانگا ممنوع ہے، درخواست میں کہا گیاہے کہ وزیر اعظم اور وزرا ء عوام کے پیسے سے شاہانہ زندگی گزار رہے ہیں،قائداعظم نے بھی اس طرز کے پروٹوکول سے روکا تھا ،درخواست میں مزیدنکتہ اٹھایا گیا ہے کہ اسلام میں بھیک مانگنا ممنوع ہے، اس لیے بیرون ملک سے مالی امداد اور بیل آوٹ پیکیج لینا اسلام کے منافی ہے بلکہ اس سے عوام کے اعتماد کو ٹھیس لگتی ہے، اس لئے حکومت کو بیرونی امداد لینے پرانحصار نہیں کرنا چاہیے بلکہ سادگی اپنانی چاہیے ،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ حکومت کو بیرون ملک امداد لینے سے روکا جائے اور شاہانہ پروٹوکول استعمال کرنے سے روکا جائے۔

شاہانہ زندگی

مزید :

صفحہ آخر -