آئی جی پنجاب پولیس کیخلاف توہین عدالت کی درخواست پر نوٹس ،جواب طلب
لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائی کورٹ نے آئی جی پنجاب پولیس کے خلاف دائرتوہین عدالت کی درخواست پر نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کر لیاہے،یہ درخواست سابق ایس پی چودھری تاج دین کی طرف سے دائر کی گئی ہے ،جس میں کہا گیاہے کہ وہ مدت ملازمت پوری ہونے پر عہدہ سے ریٹائر ہوئے ،محکمہ پنشن کی ادائیگی میں تاخیر کررہا ہے، عدالت کے حکم کے باوجود پنشن جاری نہیں کی جا رہی ،جو کہ توہین عدالت ہے ۔ آئی جی پنجاب پولیس امجدجاوید سلیمی کے خلاف توہین عدالت کی کارروائی عمل میں لائی جائے۔