عامر سلطان چیمہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

عامر سلطان چیمہ نے عہدے کا حلف اٹھا لیا

  

اسلام آباد (این این آئی)سرگودھا سے نومنتخب رکن چوہدری عامر سلطان چیمہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ۔بدھ کو قومی اسمبل کا اجلاس ڈھائی گھنٹے کی تاخیر کے بعد شروع ہوا جس کی صدارت سپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر نے کی اجلاس کے دور ان سرگودھا سے نومنتخب رکن چوہدری عامر سلطان چیمہ نے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیانومنتخب رکن سے اسپیکر اسد قیصر نے حلف لیا ۔ بعد ازاں انہوں نے رولز آف ممبرز پر دستخط کئے۔ سپیکر نے انہیں قومی اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر مبارکباد دی جبکہ ارکان نے ڈیسک بجا کر نو منتخب رکن قومی اسمبلی کا خیر مقدم کیا۔

حلف

مزید :

صفحہ آخر -