پونچھ ،ہندو انتہا پسندوں نے لوٹ مار بعد مسلمانوں کی املاک نذر آتش کردیں

پونچھ ،ہندو انتہا پسندوں نے لوٹ مار بعد مسلمانوں کی املاک نذر آتش کردیں

  

جموں(این این آئی)مقبوضہ کشمیرمیں ہندو انتہا پسندوں نے جموں کے قصبے پونچھ میں مسلمانوں کی کروڑوں روپے مالیت کی املاک کی توڑ پھوڑ کی اور لوٹ مار کی ۔ کشمیرمیڈیاسروس کے مطابق قصبے میں یہ واقعات 15فروری کو رونما ہوئے تھے تاہم علاقے میں انٹرنیٹ کی معطلی کی وجہ سے انکے بارے میں اطلاعات نہیں مل سکی ۔ ہندو بلوائیوں نے مسلمانوں کی املاک کو نذر آتش کیا اور لوٹ مار کی ۔ عینی شاہدین کے مطابق ہندو بلوائیوں نے پونچھ قصبے کے علاقے محلہ Alapirمیں اشتعال انگیز اور مسلمان مخالف نعرے بلند کرتے ہوئے املاک کو نقصان پہنچانے کے علاوہ ایک درجن کے قریب گاڑیوں کو بھی تباہ کر دیا ۔ بعض بلوائیوں کی املاک کو تباہ کرتے ہوئے مقامی افراد نے ویڈیو بھی بنائی ہے تاہم مقامی افراد کا کہنا ہے کہ پولیس نے کسی کے خلاف کوئی کارروائی نہیں کی ہے اور کسی کو گرفتار نہیں کیا ہے۔

نذر آتش

مزید :

صفحہ آخر -