سعودی ولی عہد کا دورہ معیشت کی بہتری میں سنگ میل ثابت ہو گا: ظاہر شاہ

سعودی ولی عہد کا دورہ معیشت کی بہتری میں سنگ میل ثابت ہو گا: ظاہر شاہ

  

بخشالی (نمائندہ پاکستان )مردان چیمبر آف کا مرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ نے سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے دورہ پاکستان کو خوش آئند قرار دیتے ہوئے کہا اس کو معیشت کی مضبوطی اور مختلف سیکٹرزمیں ترقی کے لئے سنگ میل قرار دیا یہا ں میڈیاسے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب پاکستان کا ہمیشہ سے برادرانہ تعلق اور پاکستانی عوام کا محسن رہا ہے جب بھی پاکستان پر مشکل وقت آیا ہے تو سعودی حکومت اور اُسکے عوام نے پاکستان کا ساتھ دیا ہے انہوں نے کہا کہ سعودی ولی عہد کے دورے کے دوران 20 ارب ڈالر کے معاہدوں سے پاکستان کی ڈوبتی ہوئی معشیت کو سہارا ملے گا اور ملک کے اندر معا شی سرگرمیاں بڑھے گی انہوں نے کہا کے صنعت کو فر وغ حاصل ہوگا اور روزگا ر کے نئے مواقعے فراہم ہونگے انہوں نے کہا کہ سعودی عرب میں مقیم پاکستانیوں کے مسائل کے حل میں خصوصی دلچسپی لینے پر سعودی ولی عہد کا شکریہ ادا کرتے ہیں اور سعودی حکومت کے ساتھ موجودہ حکومت کے بہتر روابط کو سراہتے ہیں۔مردان چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر ظاہر شاہ نے کہا سعودی جیلوں میں قید 2107 پاکستانیوں کے رہا کرنے کے اعلانکو خوش آئند قرار دیاانکے اس اعلان نے تمام پاکستانیوں کے دل جیت لئے ہیں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -