پشاور ،بی آر ٹی کے ارد گرد گنجان ٹریفک کو سہل اور رواں رکھنے کیلئے کمیٹی تشکیل

پشاور ،بی آر ٹی کے ارد گرد گنجان ٹریفک کو سہل اور رواں رکھنے کیلئے کمیٹی ...

  

پشاور( سٹی رپورٹر) پشاور کے اند ربس رپیڈ ٹرانزٹ(بی آر ٹی) کے ارد گرد گنجان ٹریفک کہل اور رواں رکھنے کیلئے مجاز حکام نے کمشنر پشاور ڈویژن کی زیر قیادت ایک کمیٹی تشکیل دی ہے ۔ جس کے ممبران میں حکومت خیبر پختو نخوا کے سیکرٹری ٹرانسپورٹ ڈیپارٹمنٹ، سیکرٹری منصوبہ سازی و ترقی، ممبر (ٹیکنیکل) صوبائی انپکشن ٹیم، ڈپٹی انسپکٹر جنرل (ٹریفک)،ڈپٹی کمشنر پشاور ، ورکس اینڈ سروسز ڈیپارٹمنٹ کا ایک نمائندہ ( جو سپر نٹنڈنگ انجنےئرسے کم درجے کا نہ ہو) ۔ ڈائر یکٹر جنرل پشاور ترقیاتی ادارہ(PDA) اور دیگر کوئی معاون ممبر شامل ہیں ۔ مذکورہ کمیٹی کے قوائد و ضوابط میں ٹریفک کی روانی کی موجودہ صورتحال کا تجزیہ کرنا، رکاوٹی مقامات اور ٹریفک کی بہتر روانی میں درپیش مسائل کی نشاندہی کرنا۔ اس اعلامیے کے اجراء کے 15 دنوں کے اندر جہاں بھی ضرورت ہو، صورتحال کی بہتری کیلئے تجاویز، رکاٹوں اور مسائل کا حل بمعہ تفصیلی انجنےئرنگ ڈیزائنز پیش کرناعمل درآمد کیلئے مطلوبہ وسائل کی نشاندہی کرنا، شہر کی میونسپل حدود کے اندر اور بی آرٹی کوریڈور کے آس پاس پارکنگ کے لئے مقامات کی نشاندہی کرنا، تمام سٹیک ہولڈرز بشمول پشاور یونیورسٹی کی انتظامیہ، محکمہ آبپاشی، تحصیل میونسپل انتظامیہ تاجر اور ٹرانسپورٹرز وغیر ہ شامل ہیں یہاں یہ امر قابل ذکر ہے کہ کمیٹی کے چئیرمین اس سلسلے میں ہر جمعے کے دن ایک بریف چیف سیکرٹری کوپیش کریں گے۔ اس امر کا اعلان محکمہ منصوبہ سازی و ترقی حکومت خیبر پختونخوا کی جانب سے ایک اعلامیے میں کیا گیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -