(ن) لیگ کے اربا ب خضر حیات کی درخواست ضمانت کی سماعت پیر تک ملتوی

(ن) لیگ کے اربا ب خضر حیات کی درخواست ضمانت کی سماعت پیر تک ملتوی

  

پشاور(نیوزرپورٹر)انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نے گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج ج کرنے اور تھوڑ پھوڑ میں ملوث مسلم لیگ‘‘ن’’کے رہنما ارباب خضرحیات کی عبوری ضمانت کی درخواست کی سماعت پیر کے روز تک ملتوی کردی ہے ۔ گزشتہ روز ملزم انسداد دہشت گردی کی عدالت میں پیش ہوئے تاہم انسداد دہشت گردی عدالت کے جج کی چھٹی کے باعث تاریخ تبدیل کردی گئی اور مزید سماعت پیر کے روز تک ملتوی کردی گئی جبکہ ٹاون پولیس نے عدالت میں کیس کا ریکارڈ جمع کروا دیا ہے یاد رہے کہ ارباب خضرحیات پر 2006 میں گستاخانہ خاکوں کے خلاف احتجاج کرنے اور توڑ پھوڑ کا الزام ہے جس کے بعد ملزم نے گرفتاری سے پہلے چودہ فروری کو انسداد دہشت گردی کی عدالت سے ضمانت قبل از گرفتاری کی درخواست دائر کردی ہے ۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -