’’احتساب سب کیلئے ‘‘ پر خلوص نیت سے کوشاں ہیں : نیب

’’احتساب سب کیلئے ‘‘ پر خلوص نیت سے کوشاں ہیں : نیب

  

پشاور( سٹی رپورٹر)چےئرمین قومی احتسا ب بیورو جسٹس جاوید اقبال کے ویژن" احتساب سب کے لئے "کو عملی جامہ پہنانے کے لئے نیب خیبر پختونخوا کوشاں ہے، اس سلسلے میں قومی احتساب بیورو خیبر پختو نخوا نے گرین ہومز ہاؤسنگ سکیم دلہ زاک روڈ پشاور کے مالکان ، انتظامیہ اور دیگر متعلقہ افراد کے خلاف بجرمِ عوامی دھوکہ دہی کی تفتیش آغاز کردیاہے۔ ملزمان پر الزام ہے کہ انہوں نے جعلی ہاوسنگ سوسائٹیز کی آڑ میں عوام کو ان کی محنت کی کمائی سے محروم کیا۔ ا بتدائی تفصیلات کے مطابق ملزم حاجی نواب خان و دیگر متعلقہ افراد نے مذکورہ ہاؤ سنگ سکیم کو متعلقہ اداروں کے ساتھ رجسٹریشن اور NOC کے بغیر پلاٹوں کی فروخت شروع کی۔ تمام متاثرہ افراد جو کہ مذکورہ ہاؤسنگ سوسائٹی میں پلاٹ کے حصول کے لیے اپنی رقوم جمع کروا چکے ہیں اور انہیں ابھی تک پلاٹ یا رقم واپس نہیں ملی وہ افراد اپنی شکایات سادہ کاغذ پر بمع مطلوبہ معلومات و متعلقہ دستاویزات کے نقول بنام ڈائریکٹر جنرل ، قومی احتساب بیورو خیبر پختونخوا واقعہ پی ڈی اے کمپلیکس، بلاکIII- ، فیز V- حیات آباد پشاور میں دفتری اوقات کے دوران مورخہ 6 مارچ 2019 تک ارسال کریں۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -