پاکستان کی جانب سے بھارت کومتفقہ پیغام جانا بہت ضروری ، خواجہ آصف

پاکستان کی جانب سے بھارت کومتفقہ پیغام جانا بہت ضروری ، خواجہ آصف

  

اسلام آباد (این این آئی) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماء و سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہا ہے پاکستان کی جانب سے بھارت کو اتفاق رائے کا پیغام جانا بہت ضروری ہے ،گزشتہ دو سالوں میں بھارت نے لائن آف کنٹرول کی اتنی خلاف ورزی کی جتنی گزشتہ 70 برسوں میں نہیں ہوئی ۔ ایک انٹرویو میں سابق وزیر خارجہ خواجہ آصف نے کہاماضی میں بھی ہم نے کوشش کی کہ بھارت کیساتھ پاکستان کے تعلقات بہتر ہوسکیں، لیکن ایسا بھارتی ہٹ دھرمی کے باعث نہ ہوا، پاکستان پر اڑی اور پٹھان کوٹ حملے کے الزام لگے لیکن بھارت نے کبھی اس کے شواہد نہیں دیئے۔ بھارت کو پاکستان کی جانب سے اتفاق رائے کا پیغام جانا بہت ضروری ہے۔

مزید :

صفحہ آخر -