وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے ہنگری کے سفیر کی ملاقات
اسلام آباد (این این آئی)وفاقی وزیر آبی وسائل فیصل واوڈا سے ہنگری کے سفیر نے ملاقات کی جس میں آبی وسائل کے شعبے میں دو طرفہ تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا ۔ وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے کہا کہ پاکستان اور ہنگری کے درمیان آ بی وسائل پر دو طرفہ تعاون کی مفاہمت کی یادداشت پر جلد دستخط متوقع ہیں۔ ہنگر ی سفیر نے کہا دونوں ملکوں کے درمیان اس سال مشترکہ معاشی کمیشن کا قیام متوقع ہے۔وفاقی وزیر فیصل واوڈا نے ہنگری کے سفیر کو آ بی وسائل کے شعبے میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ کراچی کے لئے پانی کی فراہمی کے پائلٹ پراجیکٹ پر مشترکہ تعاون کی پیشکش کی۔فیصل واوڈا نے کہاکہ یہ پاکستان میں سرمایہ کاری کے لئے بہترین وقت ہے۔ہنگری سفیر نے پاکستانی حکومت کے ساتھ مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی ۔ ہنگری سفیر نے کہا کہ پاکستان میں اپنے قیام کے دوران بہت مثبت تبدیلیاں دیکھ رہا ہوں۔ہنگری سفیر نے کہاکہ عمران خان حکومت پاکستان کے لئے ایک تازہ ہوا کا جھونکا ہے۔فیصل واوڈا نے تعاون پر ہنگری کے سفیر کا شکریہ ادا کیا۔
واوڈا