متروکہ وقف املاک بورڈکو کمرشل اور پروفیشنل بنیاد پر چلانے کا فیصلہ

متروکہ وقف املاک بورڈکو کمرشل اور پروفیشنل بنیاد پر چلانے کا فیصلہ

  

لاہور ( فلم رپورٹر )وفاقی حکومت نے متروکہ وقف املاک بورڈکو سیا سی بنیادوں کی بجائے کمرشل اور پروفیشنل بنیادوں پر چلانے کا فیصلہ کر لیا ،وزیر اعظم عمران خان کے حکم پر متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئر مین کے انتخاب کے لئے 6رکنی کمیٹی تشکیل دے دی گئی جس کے لیے وفاقی وزیر مذہبی امور و بین المذاہب ہم آہنگی نور الحق قادری کو کمیٹی کا سربراہ بنایا گیا ہے ، ڈاکٹر عشرت حسین کو ایڈوائزر برائے وزیر اعظم برائے انسٹی ٹیوشنل ریفارمز اینڈ آسٹریریٹی کمیٹی کا ممبربنا دیا گیا ہے جبکہ وفاقی سیکرٹری مذہبی امور ، وفاقی سیکرٹری کیبنٹ ڈویژن، وفاقی سیکرٹری اسٹیبلشمنٹ اور وفاقی سیکرٹری قانون و انصاف بھی کمیٹی میں بطور ممبر شامل کئے گئے ہیں متروکہ وقف املاک بورڈ کے سربراہ کا انتخاب سیا سی بنیادوں کی بجائے اہلیت کی بنیاد پر کیا جائے گا۔ذرائع کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم کے حکم سے بنائی گئی کمیٹی چیئر مین کے لئے آنے والی 150سے زائد درخواستوں پر کارروائی عمل میں لائے گی جس کے لیے ڈپٹی سیکرٹری مذہبی امور سید سفیر حسین شاہ نے کمیٹی کے قیام کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیاہے۔

متروکہ وقف املاک بورڈ

مزید :

صفحہ آخر -