کوئٹہ، گھر اور دکان پر دستی بم حملے،گاڑی تباہ ، دو بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا

کوئٹہ، گھر اور دکان پر دستی بم حملے،گاڑی تباہ ، دو بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا

  IOS Dailypakistan app Android Dailypakistan app


کوئٹہ(این این آئی)صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں گھر اور دکان پر دو دستی بم حملوں کے نتیجے میں گاڑی کو نقصان پہنچا جبکہ دو بموں کو ناکارہ بنا دیا گیا تفصیلات کے مطابق گزشتہ روز کوئٹہ کے علاقے حاجی غیبی روڈ پر رہائش پذیر حاجی عالم کے گھر پر نامعلوم ملزمان دو کریکر بم پھینکے جن میں ایک کریکر بم گھر سے صحن میں گر کر زور دار دھماکے سے پھٹ گیا جس کے نتیجے میں صحن میں گڑھا پڑ گیا اور قریب کھڑی گاڑی کو معمولی نقصان پہنچا دوسرا کریکر بم باہر نالی کے قریب گر گیا جو پھٹ نہ سکا واقع کی اطلاع ملتے ہی پولیس اور بم ڈسپوزل اسکواڈ کے عملے نے موقع پر پہنچ کر علاقے کو گھیرے میں لیکر کریکر بم کو ناکارہ بنا دیا پولیس ذرائع کے مطابق دونوں کریکر بم سو سو گرام وزنی تھے اس کے علاوہ کوئٹہ کے علاقے منظور شہید تھانے کی حدود میں پراپرٹی کی دکان پر نامعلوم افراد نے لنک صدام روڈ پر دستی بم پھینکا جو پھٹ نہ سکا پولیس اور بم ڈسپوزل ٹیم نے مزکورہ بم کو ناکارہ بنا کر تخریب کاری کا منصوبہ ناکام بنا دیا پولیس نے دونوں واقعات کے الگ الگ مقدمات درج کر کے کارروائی شروع کر دی ۔
بم ناکارہ

Back to Conversion Tool

مزید :

صفحہ آخر -