مویشی منڈیوں کا نظام پرائیویٹ کمپنیوں کو دینے پرپنجاب حکومت سے جواب طلب

مویشی منڈیوں کا نظام پرائیویٹ کمپنیوں کو دینے پرپنجاب حکومت سے جواب طلب

  

لاہور(نامہ نگارخصوصی)لاہور ہائیکورٹ نے پنجاب بھر میں مویشی منڈیوں کا نظام پرائیویٹ کمپنیوں کو دینے کے خلاف دائر درخواست پرپنجاب حکومت سے 15روز میں جواب طلب کرلیاہے،درخواست گزار شہری کا موقف ہے کہ شہروں میں مویشی منڈیوں کا نظام چلانا ضلعی حکومت کی ذمہ داری ہے،حکومت نے پرائیویٹ کمپنیوں کو مویشی منڈیوں کو۔چلانے کا اختیار دے دیا ہے،پرائیویٹ کمپنیوں کوعوام سے کسی قسم کا ٹیکس وصول کرنے کا اختیار نہیں ،حکومت کسی ماتحت ادارے کونظام چلانے کا اختیار دے سکتی ہے ،پرائیویٹ کمپنیوں کو نہیں،حکومت کا یہ اقدام آئین سے متصادم ہے،درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ مویشی منڈیوں کا نظام کمپنیوں سے لے کر ضلعی حکومت کے سپرد کرنے کا حکم دیا جائے۔

مویشی منڈیاں

مزید :

پشاورصفحہ آخر -