کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کی تمام محکموں کو بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت

کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کی تمام محکموں کو بقایا جات ادا کرنے کی ہدایت

  

نوشہرہ(بیورورپورٹ)کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کی انتظامیہ نے پلازہ مالکان، دکانداروں اور کنٹونمنٹ بورڈ کی ملکیتی دکانوں کو سات دن کے اندراندر ٹیکسز ،کرایہ اور دیگر بقایا جات فوری طورپر ادا کریں اس سلسلے میں ٹیکس ریکوری مہم تیز کردی واجبات ادا نہ کرنے والے کئی پلازے اور متعدد دکانیں سیل کردئیے جائیں گے کرایہ ادا نہ کرنے والے دکانداروں کے خلاف قانونی کاروائی کرتے ہوئے ایف آئی آر درج کی جائے گی تمام دکاندار فوری طورپر اپنے ذمے واجب الادا کرایہ اور ٹیکسسز بروقت ادا کریں نقشہ پاس کئے بغیر نوشہرہ کینٹ کے حدود میں کمرشل عمارتوں جن میں دکانیں اور پلازیں شامل ہیں کوفوری طورپر کمرشلائز کرکے کنٹونمنٹ بورڈ کے ٹیکسز کی مد میں بقایاجات ادا کریں بصورت دیگر ٹیکس نادہندہ گان کی دکانیں سیل کردی جائے گی مین جی ٹی روڈ، عزیز بھٹی روڈ، کیولری روڈ، مین بازار، موتی بازار، خوشحال کالونی، آر اے بازار، خوشحال پورہ بازار میں ریکوری مہم ٹیم نے بھرپور کاروائی کرتے ہوئے کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے ٹیکسسز کی مد میں لاکھوں روپے کی وصولی کے علاوہ آخری تنبیہہ کرتے ہوئے ٹیکسسز کی ادائیگی کے نوٹسسز بھی تھما دئیے تفصیلات کے مطابق سٹیشن کمانڈر نوشہرہ کینٹ بریگیڈئیر نذیر حسین خان کی خصوصی ہدایت پر ایگزیکٹیو آفیسر نوشہرہ کینٹ عرفان احمد کی نگرانی میں ٹیکس ریکوری مہم ٹیکس سپرنٹنڈنٹ قاسم خان نے کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے دیگر سٹاف سید شاہ فیصل ، کامران زیب، خورشید عالم ، اعجاز، عبدالقدیر ، فواد احمد، ماجد علی، ذوالفقار علی شاہ ، صبقت اللہ اور محمد ظفر پر مشتمل ٹیم نے دن رات محنت کرکے تمام پلازوں کے مالکان اور دکانداروں سے ٹیکس اور کرائیوں کی مد میں بھرپور مہم شروع کرنے کا فیصلہ اور یہ کئی سالوں میں پہلی دفعہ موجودہ ایگزیکٹیو آفیسر عرفان احمد کی خصوصی دلچسپی سے ممکن ہو رہا ہے نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں میں کینٹ بورڈ کے پلازوں میں قائم دکانوں اور ٹیکس نہ دینے والے دکانداروں کے خلاف ریکوری مہم تیز کرتے ہوئے نوشہرہ کینٹ کے تمام بازاروں میں ٹیکس نادہندہ گان کے خلاف کریک ڈاؤن کرتے ہوئے ان سے ان کے ذمے واجب الادا کرایہ اور ٹیکسسز کی مد میں لاکھوں روپے وصول کررہے ہیں کنٹونمنٹ بورڈ نوشہرہ کے خزانے میں جمع کررہے ہیں جبکہ نادہندہ گان کو آخری بارتنبیہہ دیتے ہوئے حتمی نوٹس جاری کردئیے خلاف ورزی کرنے والے ٹیکس اور کرایہ نادہندہ گان کے خلاف سخت قانونی کاروائی کرتے ہوئے دکانیں سیل کرنے کا فیصلہ کردیا۔

مزید :

پشاورصفحہ آخر -